ایم سی سی ٹیم اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ آج ہوگا

جی این این  |  Feb 15, 2020

لاہور: ایم سی سی کی ٹیم اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ آج ہوگا،کمارسنگاکارا آج بہترین مقابلے کے لئے پر عزم ہیں، میچ شام 6 بجے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ایم سی سی کرکٹ ٹیم کمارا سنگاکارا کی قیادت میں 48 سال بعد 7 روزہ دورے پر گزشتہ روز پاکستان پہنچی ہے جہاں وہ 3 ٹی ٹوئنٹی اور ایک ون ڈے میچ کھیلے گی۔مہمان ٹیم آج لاہور میں پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی، ٹیم میں پی ایس ایل میں شامل فل سالٹ، سمت پٹیل بھی شامل ہیں جو ایک ایک میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔میچ شام 6 بجے شروع ہوگا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More