کورونا وائرس سے مزید 139ہلاک، تعداد 2ہزار سے تجاوز

سماء نیوز  |  Feb 19, 2020

فوٹو : اے ایف پی

چين ميں کورونا وائرس سے مزيد 139 افراد ہلاک ہوگئے، مرنے والوں کی تعداد 2012 تک جاپہنچی۔ 28 ممالک ميں 500 سے زائد افراد اب بھی متاثر ہيں، چين سميت دنيا بھر ميں مريضوں کی تعداد 75 ہزار سے بڑھ گئی۔

چين ميں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، مزید 139 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، مجموعی تعداد 2 ہزار 12 تک پہنچ گئی جبکہ چين بھر ميں 1886 نئے کيسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد متاثرہ مريضوں کی تعداد 74 ہزار سے بڑھ گئی۔

محکمہ صحت نے ووہان وچنگ اسپتال کے ڈائریکٹر لی زمنگ کی ہلاکت کی تصدیق کردی، جبکہ چين سميت دنيا بھر ميں متاثرين کی تعداد 75 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

ہانگ کانگ ميں وائرس سے متاثرہ 2 مريض چل بسے، فرانس، جاپان، فلپائن اور تائیوان میں بھی 4 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، چین کے علاوہ دیگر 28 ممالک ميں مہلک بیماری سے اب تک 542 کيسز سامنے آچکے ہيں۔

جاپان میں لنگر انداز بحری جہاز سے مسافروں کو اتارنے کا سلسلہ  جاری ہے، تمام افراد کو 2 ہفتے کیلئے قرنطینہ میں رکھا گيا تھا۔

کورونا وائرس سے چین کی معيشت کو شدید نقصان پہنچا، عالمی کمپنیوں نے کام تقریباً بند کردیا ہے، امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی آمدنی بھی کورونا وائرس کے اثرات سے متاثر ہوئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More