چین میں جان لیوا کرونا وائرس کےحملے جاری ،مزید 109 افراد ہلاک

جی این این  |  Feb 22, 2020

بیجنگ :چین میں کروناوائرس سےمزید109 افرادجان کی بازی ہار گئے ، دنیا بھر میں مہلک وائرس سے مجموعی طورپر ہلاکتوں کی تعداد 2356ہوگئی جبکہ متاثرہونےوالوں کی تعداد 77ہزار سےتجاوز کرچکی ہے۔ تفصیلات کےمطابق چین میں جان لیوا کرونا وائرس کے 397 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔ چینی حکام کے مطابق چین میں کروناوائرس کے متاثرہ مریضوں میں کمی آئی ہے ۔ 12 ہزار افراد صحت یاب ہو کر واپس جاچکے ہیں ۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق چین سے باہر ایک شخص سے دوسرے شخص میں وائرس کی منتقلی کے92کیس رپورٹ ہوچکے ہیں ۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی ویکسین تیارکرنے میں بارہ سے اٹھارہ ماہ لگ سکتے ہیں ۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More