احسن اقبال، شاہد خاقان اڈیالہ جیل سے رہا

سماء نیوز  |  Feb 26, 2020

مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے بدھ 26 فروری کو دونوں رہنماوں کی رہائی کےلیے روبکار جاری کیے تھے۔ عدالت نے ضمانتی مچلکوں کی تحصیلدار آفس سے تصدیق کے بعد روبکار جاری کیے تھے۔

جج محمد اعظم خان نے جیل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ کے نام روبکار جاری کیے۔ روبکار کے مطابق شاہد خاقان اور احسن اقبال اگر کسی اور کیس میں قید نہیں تو رہا کر دیا جائے۔

گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی درخواستِ ضمانت منظور کی تھی۔

احسن اقبال کی درخواستِ ضمانت نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس اور شاہد خاقان عباسی کی ایل این جی ریفرنس میں منظور کی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More