’خیبرپختونخوا میں ڈیوٹی کے بعد سوڈان میں مشکل نہیں ہوگی‘

اردو نیوز  |  Mar 12, 2020

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی ایلیٹ ویمن کمانڈو پولیس کی اہلکار سوڈان میں امن مشن کے لیے منتخب ہوئی ہیں۔

گل نسا اس مہینے کے آخر یا اگلے مہینے امن مشن پر سوڈان روانہ ہو جائیں گی جہاں وہ ایک سال تک کام کریں گی۔

گل نسا ایلیٹ پولیس کمانڈو میں 2015 سے بطور کانسٹیبل فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔ 

مزید پڑھیںپھولوں کے شہر پشاور میں پھولوں کے لیے جگہ کم پڑ گئیNode ID: 462846’پہلے سلام پھر کلام‘ مگر ٹریفک وارڈنز جھگڑتے کیوں ہیں؟Node ID: 464341اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے گل نسا نے کہا کہ ان کی ایک بہت بڑی خواہش پوری ہوئی ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے پولیس امن مشن کے لیے منتخب ہوئی ہیں۔

گل نسا کہتی ہیں کہ سوڈان پولیس امن مشن کے لیے پورے ملک سے 24 خواتین اور 400 مرد منتخب ہوئے ہیں۔

گل نسا کے مطابق وہ اپنے گاؤں کی واحد خاتون ہیں جنہوں نے پولیس کا محکمہ جوائن کیا۔

’میں نے اقوام متحدہ کے امن مشن کے لیے درخواست دی تھی، اقوام متحدہ کی پولیس نے ہمارا ٹسیٹ لیا تھا جس میں میرے ساتھ  پشاور کی ایک اور ساتھی بھی کامیاب ہوئی ہیں۔‘

24 سالہ گل نسا کو بچپن ہی سے یونیفارم پہننے کا شوق تھا۔

وہ کہتی ہیں کہ ہمیشہ یونیفارم پہننے والی خواتین کو شوق سے دیکھتیں اور یہ خواہش ہوتی کہ وہ بھی ایک دن ان کی طرح یونیفارم پہنیں گی۔

سوڈان میں امن و امان کی صورتحال کے بارے میں گل نسا کا کہنا ہے کہ ’ہم نے خیبر پختونخوا میں دہشت گردی سے متاثرہ علاقے میں کام کیا ہے تو میرا نہیں خیال کہ سوڈان میں کام کرنا مشکل ہوگا۔‘

گل نسا کہتی ہیں کہ پولیس کے محکمے میں آنے کے لیے بہت محنت کی۔ (فوٹو: گل نسا)سوڈان میں اپنے فرائض سے متعلق بات کرتے ہوئے گل نسا کا کہنا تھا کہ ’وہاں قانون نافذ کرنا، پیٹرولنگ، آپریشنز اور سکیورٹی کے فرائض سرانجام دینا ہوں گے۔‘

گل نسا کہتی ہیں کہ انہوں نے ایک ایسے معاشرے میں بہت مشکل سے جگہ بنائی ہے جہاں ہر قدم پر خواتین کے لیے مشکلات ہوتی ہیں۔

گل نسا نے اسلامی تاریخ میں ماسٹرز کیا ہوا ہے اور وہ اپنے خاندان کی کفیل بھی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More