کورونا وائرس کے نتیجے میں فیس بک کے استعمال میں اضافہ ریکارڈ

بول نیوز  |  Mar 26, 2020

کورونا وائرس کی وجہ سے سوشل میڈیا ویب سائٹ کے استعمال میں تیزی بڑھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں اس وبا کے دوران گھروں تک محدود کروڑوں افراد کی جانب سے انٹرنیٹ پر انحصار بڑھ چکا ہے۔

 فیس بک ایپس پر گزارے جانے والے وقت کے دورانیے میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ ایک ہفتے میں فیس بک لائیو اور اس کی زیرملکیت ایپ انسٹاگرام کے ویوز دوگنا ہوگئے ہیں۔

میسجنگ کی شرح میں 50 فیصد سے زائد جبکہ گروپ کالز کی شرح میں ایک ہزار فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔

ٹوئٹر میں بھی ایسا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور پہلی سہ ماہی کے دوران اس کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے بڑھ کر 16 کروڑ سے زائد ہوگئی ہے۔

ٹوئٹر کے سی ای او جیک ڈورسی نے اس بارے میں بتایا کہ ہمارا مقصد عوامی بات چیت کی سہولت فراہم کرنا ہے، ہم نے لوگوں میں ٹوئٹر کے بامقصد استعمال میں اضافے کو دیکھا ہے ۔

اس کے علاوہ اسٹریمنگ سروسز کا استعمال بھی بڑھا ہے تاکہ لوگ وقت گزار سکیں۔

اس سے قبل نیٹ فلیکس نے بھی یورپ میں اسٹریمنگ کوالٹی کو 25 فیصد تک کم کیا جبکہ ایپل اور ایمیزون کی جانب سے یورپ میں ایسا کیا گیا۔

واضح رہے کہ گوگل کے ایک ترجمان کا اس بارے میں کہنا تھا کہ ہم دنیا بھر میں حکومتوں اور نیٹ ورک آپریٹرز کے ساتھ کام کریں گے تاکہ اس صورتحال میں انٹرنیٹ پر دباؤ کو کم از کم کیا جاسکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More