پی آئی اے کی خصوصی پرواز مسافروں کو لے کر مانچسٹر روانہ

اب تک  |  Apr 07, 2020

اسلام آباد: (7 اپریل 2020) پی آئی اے کی‌خصوصی پرواز 403 مسافروں کو لے کر اسلام آباد سے مانچسٹر کیلئے روانہ ہوگئی، ڈاکٹروں کی ٹیم نے روانگی سے قبل تمام مسافروں اور عملے کی اسکریننگ بھی کی۔

پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 701 اسلام آباد ایئرپورٹ سے 403 مسافروں کو لے کر مانچسٹر کیلئے روانہ ہوگئی ڈاکٹرز کی ٹیم نے روانگی سے قبل تمام مسافروں اور عملے کی اسکریننگ کی۔اڑان بھرنے سے قبل جہاز سمیت مسافروں کے سامان پر بھی جراثیم کش اسپرے کیا گیا۔

پی آئی اے کے کپتان فرسٹ آفیسر اور کریو کو حفاظتی کٹس ماسک اور گلوز بھی فراہم کیئے گئے۔ ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کہتے ہیں قومی ایئرلائن پی آئی اے کے لیے مسافر اور کریو کی صحت اور زندگیاں اولین ترجیح ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More