کورونا وائرس کی سنگینی میں خوفناک اضافہ

بول نیوز  |  Apr 10, 2020

کورونا وائرس کی سنگینی میں خوفناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی اموات  کی تعداد 95 ہزار سے تجاوز کرگئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی وباء دنیا کے 200 سے زائد ممالک میں پھیل چکی ہے جس میں 95،813 افراد ہلاک جبکہ 16 لاکھ 7 ہزار  سے زائد افراد متاثر ہیں۔

دوسری جانب اس وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3لاکھ 57 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

اس مہلک وائرس کے سب سے زیادہ مصدقہ مریض امریکہ میں ہیں جہاں 4 لاکھ 68 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد 17 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

اسپین میں متاثرہ مریضوں کی تعداد1 لاکھ 53 ہزار سے تجاوز کرگئی  ہے جبکہ 15ہزار 400 سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

اٹلی میں 1 لاکھ 43 ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 18 ہزار 200 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔جرمنی میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 18 ہزار سے زائد جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 600 سے تجاوز کرگئی ہے۔

کورونا وائرس ، قدرتی وباء یا پھر سازشفرانس  میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ  17 ہزار سے  زائد ہوگئی ہے جبکہ 12ہزار 200 سے زئد اموات ہوچکی ہیں۔چین میں  متاثرہ مریض 82 ہزار کے قریب جبکہ 3 ہزار 300 سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

ایران میں مصدقہ مریضوں کی تعداد 66 ہزار جبکہ اموات کی تعدا 4 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔برطانیہ میں 65 ہزار سے زائد مصدقہ مریض جبکہ 8 ہزار کے قریب اموات ہوچکی ہیں۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن بھی اس مہلک وائرس کا شکار  ہیں اور تین روز قبل انہیں طبیعت بگڑنے پر انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیا تھاگیا تھا۔

تاہم گذشتہ روز انہیں طبیعت بہتر ہونے پر آئی سی یو سے ہٹادیا گیا ہے۔

بیلجیم میں 25 ہزار کے قریب مصدقہ مریض جبکہ 2 ہزار 500 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ نیدرلیندز 22 ہزار کے قریب افراد متاثر جبکہ ہلاکتوں کی تعداد2 ہزار 300 سے تجاوز کرگئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More