پاکستانیوں کی محبت پر سلیمان شاہ بھی شکرگزار

جی این این  |  May 22, 2020

ویب ڈیسک : تُرک سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘ میں ارطغرل کے والداورقائی قبیلے کےسردار سلیمان شاہ کا کردار ادا کرنے والے ’سردار گوکخان‘ نے بھی سوشل میڈیا پر پاکستانی پرستاروں کاشکریہ ادا کردیا۔ مسلم تاریخ سے شغف رکھنے والے پہلے ہی اس سیریز کے دلدادہ ہیں اور اب پاکستان میں بھی اس سیریز نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑدئیے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر ارطغرل غازی کے تمام اداکاروں کو پاکستانیوں کی جانب سے محبت بھرے پیغامات بھیجے جارہے ہیں اورانہیں  بے پناہ سراہا جارہا ہے جس کے بعد  ترک اداکار بھی پاکستانیوں کی محبت کا جواب دیتے نظر آرہے ہیں ۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More