سعید اجمل شیف بن گئے، کچن میں کام کر نے کی تصاویر شیئر کر دیں

شمع نیوز  |  May 23, 2020

فیصل آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسپن بولر سعید اجمل شیف بن گئے،گھر والوں کے لئے کچن میں کچھ تیار کرنے کی تصاویر انہوں نے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔تصاویر میں سابق اسپنر سعید اجمل کچن میں کچھ پکانے میں مصروف ہیں البتہ انہوں نےنہیں بتایا کہ وہ کیا پکا رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی تصاویر کے ساتھ پیغام میں لکھا کہ وہ اپنے اہل خانہ کی دعوت کر رہے ہیں۔سعید اجمل کے بہت سے مداحوں نے ان سے پوچھا ہے کہ وہ کیا پکا رہے ہیں۔دوسری جانب قومی ٹیم کے بیٹسمین محمد

حفیظ نے ان کی تصویر کو پسند کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More