آئندہ بجٹ میں عام آدمی کا تحفظ یقینی بنائیں گے، وزیراعظم

اب تک  |  May 29, 2020

اسلام آباد: (29 مئی 2020) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے عوام اور کمزور طبقے کی فکر ہے۔ آئندہ بجٹ میں عام آدمی کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی و حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کورونا صورتحال سمیت سیاسی و معاشی امور اور آئندہ بجٹ کے خدوخال پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے دوران چینی انکوائری رپورٹ سے متعلق بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کا چینی اسکینڈل پر تحقیقات اور رپورٹ پبلک کرنا تاریخی اقدام ہے۔ مافیاز نے سیاست کو کاروبار بنایا ہوا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سیاست میں رہ کر کرپٹ سیاستدان مافیاز کی مدد کرتے ہیں۔ ملک کو اتنے عرصہ سے لوٹا جارہا تھا کسی نے توجہ نہیں دی۔

عمران خان نے کورونا وائرس کے حوالے سے کہا کہ مہلک ترین کورونا وائرس کی صورتحال سے معاشی عدم استحکام پیدا ہوا لیکن وفاقی حکومت نے اس صورتحال میں بھی بہترین اقدامات کیے ہیں۔ مجھے عوام اور کمزور طبقے کی فکر ہے۔ آئندہ بجٹ میں عام آدمی کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More