لاہور ہائیکورٹ: لیگی ایم این اے برجیس طاہر کی ضمانت میں 8 جولائی تک توسیع

نوائے وقت  |  Jun 30, 2020

لاہور ( وقائع نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ میں لیگی ایم این اے برجیس طاہر کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت میں فاضل عدالت نے برجیس طاہر کی ضمانت میں 8 جولائی تک توسیع کر دی. نیب کی جانب سے برجیس طاہر کی درخواست پر جواب جمع کرا دیا گیا .عدالت نے نیب کو برجیس طاہر کو 8 جولائی تک گرفتار کرنے سے روک دیا. لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار کیخلاف 2003 میں نیب انکوائری بند کر چکا ہے نیب نے جولائی 2019 میں طلبی کا نوٹس بھیجا اور طلب کیا ہے, نیب نے درج شکایت کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کردیا ہے، گرفتاری کا خدشہ ہے صاف اور شفاف احتساب کا حمایتی ہوں لیکن انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے ,عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرے۔ نیوزی لینڈ ،اپیک سمٹ کی میزبانی کے لیے آن لائن پلیٹ فارم استعمال کریں گے، وزیر اعظم جیسنڈا ارڈرن

نیوزی لینڈ ،اپیک سمٹ کی میزبانی کے لیے آن لائن پلیٹ فارم استعمال کریں گے، وزیر اعظم جیسنڈا ارڈرن

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More