لاہور میں بارش کے بعد موسم خوشگوار

اب تک  |  Jul 07, 2020

لاہور: (5 جولائی 2020) گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد گرمی کا روز ٹوٹ گیا ہے۔ ٹھنڈی ہوائیں چلنے اور درجہ حرات میں کمی آنے کے بعد شہریوں نے بھی سکھ کا سانس لیا۔ دوسری جانب سے محکمہ موسمیات نے آئندہ پورا ہفتہ بارشوں کی نوید سنائی ہے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ روز سے بارش کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کی وجہ سے درجہ حرات میں واضح کمی ہونے سے گرمی کے ستائے شہریوں نے بھی سکھ کا سانس لیا ہے اور موسم کو انجوائے کرنے کیلئے مختلف پارکس میں ڈایرے ڈال لیئے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند روز سے شہر میں چلنے والی گرمی کی لہروں کے باعث گھروں سے نکلنا مشکل تھا۔ اللہ کے کرم سے بارش کے بعد موسم خوشگوار ہونے سے تازہ ہوا میں سانس لینے کا اپنا ہی مزہ ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسیمات نے بھی آئندہ پورے ہفتے شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ بارشوں کے حالیہ سلسلے کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب حکومت نے سیلاب کے ممکن خطرات سے نمٹنے کے لیے بھی کمرکس لی اور حکام کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More