پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار ہو گیا

نیو  |  Jul 12, 2020

لاہور: شہر شہر بادلوں نے ڈیرے لیے، ،شہر اقتدار میں موسلا دھار بارش سے موسم بھی خوشگوار ہو گیا، لاہور میں نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔ اڑھائی سو سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے، پنجاب، خیبرپختونخوامیں اتوار کو بھی بادل برسیں گے۔

آسمان سے چھم چھم برستے پانی نے کئی شہروں میں موسم دلکش بنا دیا۔ اسلام آباد، راولپنڈی اور مری میں موسلادھار بارش نے رنگ جمایا۔

لاہور میں دن بھر سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی جاری رہی اور رات کو مختلف علاقوں میں بادل برسے، جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور اڑھائی سو سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے جبکہ آدھا شہر تاریکی میں ڈوب گیا۔

دریں اثناء مرید کے، فیصل آباد، منڈی بہاؤالدین، بھلوال، دینہ، بہاولپور، منچن آباد اورچشتیاں میں برکھا رت پڑی، ٹانک اورڈیرہ اسماعیل خان سمیت خیبرپختونخوا میں بھی ابررحمت برسی، کئی علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More