تمام سیاسی جماعتیں اور ادارے کشمیر کاز پر ایک ہیں، شہریار آفریدی

روزنامہ اوصاف  |  Aug 02, 2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چئیرمین کشمیر کمیٹی شہر یا ر خان آفریدی کا کہنا ہے کہ حکومت شملہ معاہدے کے حوالے سے باہم مشورت کر رہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انھوںنے کہا کہ کشمیر کا معاملہ نازک ہے۔ اس پر جذبات سے کام لینا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ شہریارآفریدی نے مزید کہا کہ بھارتی حکمران کالےقوانین نافذکر رہے ہیں،ہم کشمیرکامقدمہ ہرفورم پرلڑیں گے،کشمیر دو طرفہ مسئلہ نہیں بلکہ اس میں سلامتی کونسل کی قراردادیں موجود ہیں،اقوام متحدہ مسئلہ کشمیرپرآئینی ذمہ داریاں پوری کرنےسےقاصرہے،یہ بین الاقوامی آرمڈ کنفلکٹ ہے، پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اور ادارے کشمیر کاز پر ایک صحفہ پر ہیں،ہم کشمیر کیلئے ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار ہیں،مقبوضہ کشمیر میں عید کی نماز پر پابندی اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More