نئے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں آئی سی سی کے کورونا قوانین لاگو کرنے کا فیصلہ

جی این این  |  Aug 03, 2020

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے نئے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2020-2021 میں آئی سی سی کے کورونا قوانین لاگو کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ سیزن2020-2021 کا آغاز ستمبر کے آخر میں نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ سے کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور پی سی بی نے نئے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2020-2021 میں آئی سی سی کے کورونا قوانین لاگو کرنے کا فیصلہ کر لیا۔جس کے تحت ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں ہر اسکواڈ 20 سے 22 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا اور سیزن میں ٹیموں کو کورونا ریپلیسمنٹ کی سہولت حاصل ہو گی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More