جولائی میں مہنگائی میں اضافہ،ایندھن،سبزیوں اورمصالحہ جات کی قیمتیں بڑھ گئیں

سماء نیوز  |  Aug 04, 2020

فوٹو: آن لائن

جولائی 2020 میں مہنگائی میں شدید اضافہ ہوا ہے۔ ٹماٹر180 فیصد مہنگے جبکہ ایندھن، سبزیاں اور مصالحہ جات کی قیمتیں بڑھی ہیں۔

نئےمالی سال کے پہلے ہی مہینے میں مہنگائی میں بھرپور اضافہ ہوا ہے۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق جولائی میں مہنگائی 9.3 فیصد تک پہنچ گئی جو جون میں 8.6 فیصد تھی۔

ایک ماہ میں ٹماٹر180 فیصد،آلوپیاز سمیت سبزیاں 24 فیصد تک جبکہ گندم اور مصالحہ جات ساڑھے 7 فیصد مہنگے ہوگئے۔چینی کے نرخ بھی تقریباً 4 فیصد تک مزید بڑھ گئے۔

تاہم چنے، دال مونگ،مسور،ماش،دال چنا کی قیمتوں اور ٹرانسپورٹ کرایوں میں 2 سے 11 فیصد تک کمی دیکھی گئی۔ کوکنگ آئل اورآٹا ڈیڑھ فیصد تک سستا ہوا۔

سالانہ اعدادوشمار کا موازنہ کیا جائے تو جولائی 2019 کے مقابلےمیںگذشتہ ماہ چکن 37 فیصد، گندم ساڑھے 28 فیصد، گھی 22 فیصد، پیاز ساڑھے 19 فیصد، آٹا ساڑھے 18 فیصد مہنگا ہوا جبکہ کوکنگ آئل اورچینی کی قیمت 17 فیصد تک بڑھ گئی البتہ ایک سال میں فیول 10 فیصد اور ٹرانسپورٹ سروسز 4 فیصد سستی بھی ہوئیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More