امریکا کےبعد میرا دبئی میں بھی سنگین مشکلات شکار

سماء نیوز  |  Aug 04, 2020

فائل فوٹو

کرونا وائرس کی وبا کے دوران امریکا سے وطن واپسی کیلئے وزیراعظم سے مدد کی اپیل کرنے والی اداکارہ میرا اب دبئی میں بھی مشکلات کاشکارہیں۔

انسٹا گرام پراپنی تصاویرشیئر کرتے ہوئے میرا نے لکھا ” میں اس وقت دبئی میں ہوں اور کوڈ 19 کی وجہ سے سنگین مسائل و چیلنجز کا سامنا کررہی ہوں جن میں بینک کا قرض اور اقساط جیسے مسائل شامل ہیں”۔

میرا نے بتایا کہ اس حوالے سے انہوں نے سفارت خانے میں سنجیدہ، سینئر،قابل احترام اور ذمہ دارلوگوں سے ملاقات کی ہے۔

View this post on InstagramI am currently in dubai due to covid-19 facing the serious problems and challenges overseas, with serious bank loans and installment issues. I have met with serious senior respected Responsible people in the embassy Care of #zulfibukhari #imrankhanpti #government #ahmadamjadali consul general #mosawirabbas cancel #Dubai #government I appreciate to Government #pakistan #Overseas #Pakistanis film Long distance The captain fun challenges working challenges fighters evil soul humanity jealous people Protecting my house my family my pakistan 🇵🇰 UsA 🇺🇸 pakistan India 🇮🇳 Peace ambassador

A post shared by Meerajee Official Team (@meerajeeofficial) on Aug 4, 2020 at 3:16am PDT

اداکارہ نے ہیش ٹیگز کے ساتھ زلفی بخاری، عمران خان، گورنمنٹ، احمد امجد علی قونصل جنرل، مصورعباس کینسل، دبئی، گورنمنٹ لکھتے ہوئے کہا کہ میں حکومت کو سراہتی ہوں۔

واضح رہے کہ میرا نے دبئی میں بینک سے قرض لیکر جائیداد خرید رکھی ہے اور موجودہ صورتحال کے باعث اداکارہ کیلئے اقساط کی ادائیگی مشکل ہورہی ہے۔

اس حوالے سے مدد حاصل کرنے کیلئے انہوں نے آرٹسٹ سپورٹ فنڈ سے مالی مدد حاصل کرنے کیلئے لاہورآرٹس کونسل کودرخواست بھی لکھی تھی جو۔ اداکارہ نے موقف اختيار کيا تھا کہ کرونا وائرس کے باعث مشکلات کا شکارہوں ،اس ليے مالی مدد کی جائے۔

اس حوالے سے سماء سے بات کرتے ہوئے آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کی چيئرپرسن ایم پی اے سعديہ سہيل رانا کا کہنا تھا کہ ميرا نے دبئی ميں جائيداد بنارکھی ہے ،انہيں رقم لينے کے بجائے فنکاروں کی مالی امداد کے لئے آگے بڑھنا چاہیے۔

البتہ آرٹسٹ سپورٹ فنڈ سے میرا کیلئے 5 ہزار ماہانہ کی منظوری دے دی گئی تھی۔

اس سے قبل اداکارہ میرا13 مئی کو امریکا سے وطن واپس پہنچی تھیں جس کیلئے انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے مدد کی اپیل کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More