بی آر ٹی منصوبے کی تکمیل مکمل ہوچکی ہے، شوکت یوسفزئی

اب تک  |  Aug 04, 2020

پشاور: (04 اگست 2020) خیبرپختونخواہ کے وزیر محنت شوکت یوسفزئی نے واضح کیا ہے کہ بی آر ٹی منصوبے کی تکمیل مکمل ہوچکی ہے۔ رواں ماہ کسی بھی وقت افتتاح متوقع ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ شہر کے باسیوں کیلئے بہترین سفری سہولیات کا بی آر ٹی منصوبہ مکمل ہوچکا ہے۔ پشاور ترقیاتی ادارے نے اس منصوبے کو ماس ٹرانزٹ کے سپرد کردیا ہے جو اس منصوبے کا انتظام سنبھالے گی۔ ہوسکتا یے کہ بی آر ٹی منصوبہ کا افتتاح اس ماہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے سینٹر عاجز دھامڑا چوری چھپکے پشاور آئے۔ پورا کراچی بارش کے پانی سے ڈوب گیا مگر پیپلزپارٹی شرم سے نہیں ڈوبی۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ صوبائی کابینہ میں توسیع سے متعلق لوگوں کو انتظار ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے وا ضح کیا ہے کہ کابینہ سے متعلق وزیراعلیٰ محمود خان بااختیار ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے محنت کشوں کے بچوں میں تعلیمی وظائف کے تحت چیکس بھی تقسیم کیے۔ مجموعی طور پر 320 طلبہ میں 5 کروڑ روپے 4 لاکھ روپے کے چیکس تقسیم کیے جائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More