لبنان: بیروت میں دھماکے، 78 افراد جاں بحق، چار ہزار زخمی

ہم نیوز  |  Aug 05, 2020

بیروت: لبنان کے درالحکومت بیروت میں زور دار دھماکے ہوئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکوں کے نتیجے میں 78 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جب کہ قریباً چار ہزار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ہم نیوز نے لبنان کے مقامی ذرائع ابلاغ کے حوالےسے بتایا ہے کہ دو دھماکے ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں متعدد گھروں، دفاتر اور دکانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جب کہ درجنوں گاڑیاں بھی تباہ ہو گئی ہیں۔

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجسنی کے حوالے سے بتایا ہے کہ دھماکوں کی آوازیں آٹھ کلو میٹر دور تک سنی گئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکوں کے نتیجے میں بندرگاہ کا علاقہ بہت بری طرح متاثر ہوا ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دھماکوں کے باعث عمارتیں بری طرح لرز گئیں، ہر طرف چیخ و پکار کی آوازیں سنائی دے رہی تھیں اور عینی شاہدین نے سیاہ دھویں کو اوپر دور تک اٹھتے ہوئے دیکھا۔

عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے مقامی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ دھماکوں کے نتیجے میں لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ متعدد زخمیوں کے اجسام خون آلود بھی دکھائی دیے ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ کے قریبی علاقے میں ہونے والے دھماکے کافی شدید نوعیت کے تھے۔

وزیر صحت حماد حسن کا کہنا ہے کہ دھماکوں سے بڑی تعداد میں شہری زخمی ہوئے ہیں اورنقصان بھی غیر معمولی ہوا ہے۔

ایران: تین ہفتوں کے دوران تیسرا دھماکہ

دھماکوں کے بعد کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق تاحال دھماکوں کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More