کشمیری عوام کو حق خودارادیت دیئے بغیر مسئلے کا حل ممکن نہیں، شبلی فراز

اب تک  |  Aug 06, 2020

اسلام آباد: (05 اگست 2020) وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہمارا موقف ہے کہ مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔ کشمیری عوام کو حق خودارادیت دیئے بغیر مسئلے کا حل ممکن نہیں۔ نیا سیاسی نقشہ پاکستانی اور کشمیری عوام کی امنگوں کا عکاس ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا کہ نقشہ پاکستانی اور کشمیری عوام کی امنگوں کا عکاس ہے۔ کشمیر کا تنازع اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہی حل ہونا چاہیے۔ پاکستان مسئلہ کشمیر پر اپنے اصولی موقف پر قائم ہے اور رہے گا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ نئے سیاسی نقشے میں سیاچن پر پاکستانی موقف کو واضح کردیا۔ وزیراعظم نے سیاسی نقشے کے اجراء سے پاکستانی عوام کے دلوں کی ترجمانی کردی۔

وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا حتمی فیصلہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق رائے شماری سے ہوگا۔ بھارت کے موقف سے پتہ چل رہا ہے کہ اسے کتنی بھاری ضرب پڑی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More