کوروناویکسین کب تک عوام کوملناشروع ہوجائے گی ،امریکی صدر کے اعلان سے ہرطرف خوشی کی لہردوڑ گئی

روزنامہ اوصاف  |  Aug 07, 2020

واشنگٹن (ویب ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ امریکی ماہرین کی توقعات کے مطابق "کووڈ- 19" کی روک تھام کے لیے ویکسین 3 نومبر کو ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات سے قبل دستیاب ہو سکتی ہے۔ٹرمپ نے قدامت پسند صحافی جیرالڈو رویرا کے ساتھ ایک ریڈیو لنک پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم صدارتی انتخابات سےقبل امریکی عوام کو کرونا ویکسین کا تحفہ دیں گے۔صحافی کے سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہم انتخابات کے قریب قریب کرونا ویکسین تیار کر لیں گی۔ اس سے پہلے بھی ویکسین تیار ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ واقعتا ہمارے پاس بہت سی ویکسینیں تیاری کے عمل میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ہم ویکسین اور علاج کے بارے میں بھی بہت جلد نتائج سامنے لائیں گے۔"امریکن انسٹیٹیوٹ آف وائرل ڈیزیز کے ڈائریکٹر فوچی نے کہا کہ رواں سال کے آخر یا 2021ء کے اوائل تک ویکسین تک پہنچنا ممکن نہیں ہو گا۔مجموعی طور پر ٹرمپ انتظامیہ نے ویکسین کے مختلف منصوبوں میں 9 ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More