پوری مسلم دنیا لے لیے افسردہ خبر، لبنان کے بعد عجمان بھی جل کر خاکستر ہو گیا، جانیے تفصیلات

سچ ٹی وی  |  Aug 07, 2020

عجمان کے نیوانڈسٹریل زون میں واقع پھل اور سبزی مارکیٹ میں شام کو اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے بے قابو ہوگئی تھی اور آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے تھے۔

عجمان میں شہری دفاع کے ادارے نے بتایا کہ صنعتی علاقے کے عوامی بازار میں آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں تھی اور انہوں نے آگ پر قابو پانے کے لیے اقدامات شروع کردیے تھے۔

رپورٹ کے مطابق خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 125 دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں جبکہ لاکھوں درہم مالیت کا نقصان بھی ہوا۔

عجمان پولیس کے کمانڈر انچیف میجر جنرل شیخ سلطان بند عبداللہ النعایمی کی نگرانی میں ریسکیو آپریشن کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔ خوش قسمتی سے آتشزدگی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کمانڈر انچیف کا کہنا تھا کہ ’اب صورت حال قابو میں ہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘۔

انہوں نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن میں محکمہ شہری دفاع اور پولیس کے 25 یونٹس نے حصہ لیا جبکہ ہنگامی صورت حال کے پیش نظر جائے وقوعہ پر تین منٹ کے اندر ایمبولینسز کو بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں تھیں۔

کمانڈر انچیف کا کہنا تھا کہ ’مارکیٹ میں لگنے والی آگ نے قریبی عمارت کو بھی متاثر کیا تھا مگر اب آگ کو بجھا دیا گیا اور کولنگ کا عمل جاری ہے‘۔

انہوں نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کرے گی اور اگر یہ واقعہ کسی کی غلفت کی وجہ سے پیش آیا تو اُسے سزا دی جائے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ آگ بجھانے کے عمل میں 96 فائر فائٹرز نے حصہ لیا جن میں پانچ خواتین بھی شامل تھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More