دینی مدارس کے لئے 9 کروڑ 61 لاکھ روپے کی گرانٹس منظور

بول نیوز  |  Sep 16, 2020

ای سی سی اجلاس میں دینی مدارس کےلئے 9 کروڑ 61 لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹس منظورکرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس  میں وفاقی وزارت تعلیم اور پروفیشنل ٹریننگ کی جانب سے دینی مدارس کیلئے پیش کی جانے سمری میں دینی مدارس کیلئے 9 کروڑ 61 لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹس منظورکرلی۔

ای سی سی کے اجلاس میں معذور افراد کیلئے ٹیکس فری گاڑی امپورٹ کرنے کی اجازت دے دی، جس کے تحت 1500 سی سی تک گاڑی ڈیوٹی فری درآمد کی جا سکے گی اب معذور افراد 10 میں سے ایک گاڑی درآمد کر سکیں گے۔

ای سی سی نے ریلوے کے اخرا جات کیلئے 6 ارب روپے کی منظوری بھی دی اس کے علاوہ این سی اوسی کیلئے 21 کروڑ 90 لاکھ کی گرانٹ سمیت رولنگ اسپیکٹرم اسٹریٹجی 2020-23 کے اجراء اور  پاکستان سنگل ونڈو کمپنی کے قیام اور ڈائریکٹرز کی منظوری دے دی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More