آج پارلیمان کی کارروائی کو پاؤں تلے روندا گیا، شہباز شریف

اب تک  |  Sep 17, 2020

اسلام آباد: (16 ستمبر 2020) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں فیٹف بل سمیت دیگر بلوں کی منظوری پر شہباز شریف نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پارلیمان کی کارروائی کو پاؤں تلے روندا گیا۔ اسپیکر اسد قیصر نے آج ریڈ لائن عبور کرلی۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے واک آؤٹ کے بعد شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ اپوزیشن نے اپنی ذاتی پسند و ناپسند سے بالاتر ہو کر ایف اے ٹی ایف کے بل کا ساتھ دیا۔ پوری اپوزیشن اس معاملے پر یکسوئی سے حکومت کے ساتھ کھڑی تھی لیکن حکومت نے اسپیکر کو حکم دیا اور انہوں نے تمام حدوں کو پھلانگ دیا۔ اسپیکر کا یہ رویہ انتہائی غیرپارلیمانی ہے۔ آج اسپیکر نے ریڈ لائن عبور کرلی ہے۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پارلیمانی تاریخ میں اسپیکر کا ایسا رویہ نہیں دیکھا گیا۔ غیرآئینی طریقے سے قانون سازی کی گئی اور پھر ہر ترمیم کیلئے غیرقانونی طریقہ کار اپنایا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More