پریشان حال ملازمین کےلیے بڑی خوشخبری ،تنخواہوں کی مدمیں کتنے ارب روپے منظورہوگئے،پیسے کب دئیے جائیں گے،بڑی خبرآگئی

روزنامہ اوصاف  |  Sep 23, 2020

 اسلام آباد(ویب ڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اسٹیل ملز ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے 3 ارب 8 کروڑ روپے کی منظوری دے دی۔نجی خبررساں ادارے کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی صدارت  ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اسٹیل ملز ملازمین کی تنخواہوں کے لئے 3.8 ارب روپے کی منظوری دے دی گئی ہے، ملازمین کو رواں مالی سال کیلئے تنخواہوں کی ادائیگی ہو گی۔ مشیر خزانہ نے ہدایت جاری کی کہ ریٹائرمنٹ پلان کے تحت ملازمین کے بقایاجات کی تفصیلات اور اسٹیل ملز کی ادائیگیوں سے متعلق رپورٹ آئندہ اجلاس میں پیش کی جائیں۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نیشنل ٹیرف پالیسی کے تحت ٹیکسٹائل مصنوعات سے ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی ہٹانے کی بھی منظوری دے دی،جب کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے 10 کروڑ 20 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ اور قومی ورثہ اور ثقافت ڈویژن کے اخراجات کیلئے 8 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظور کرلی گئی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More