کورونا سے مزید 547 افراد متاثر

بول نیوز  |  Oct 01, 2020

پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 547 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 312640  تک پہنچ گئی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے آج مزید 547 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ بھر میں 311،  اسلام آباد میں 49، خیبرپختونخوا میں 35، پنجاب میں 86 ، بلوچستان میں 24 اور  آزاد کشمیر 33 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 137106 ، بلوچستان میں 15281 ، خیبرپختونخوا میں 37776 ،اسلام آباد میں 16581 ، گلگت بلتستان میں 3787، پنجاب میں 99378 اور آزاد کشمیر میں 2731 مریض موجود ہے۔

یاد رہے اس سے قبل ترجمان محکمہ صحت سندھ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 137106 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب آزاد کشمیر میں 33 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو ئی جس کے بعد صوبے بھر میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 2731 ہوگئی ہے۔

اسی عرصے میں ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 86 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے بھر میں مجموعی تعداد 99378 ہو گئی جبکہ محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا میں 35 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو ئی جس کے بعد صوبے بھر میں میں کوروناوائرس کے کل کیسز کی تعداد 37776  ہوگئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More