نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کافائنل آج سدرن پنجاب اورخیبرپختونخوا کے درمیان کھیلا جائے گا

نوائے وقت  |  Oct 18, 2020

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کافائنل آج اتوار کو سدرن پنجاب اورخیبرپختونخوا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ہفتہ کودوسرے سیمی فائنل میں خیبرپختونخوا نے سندھ کیخلاف8وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔سندھ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.5اوورزمیں 142رنز پر آؤٹ ہوئی۔سندھ کی جانب سے خرم منظور نے 74رنز بنائے۔خیبرپختونخوا نے 143رنزکا ہدف14.5اوورزمیں 2وکٹوں پر حاصل کیا۔فاتح ٹیم کی طرف سے محمد رضوان نے 67 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔پہلے سیمی فائنل میں سدرن پنجاب نے ناردرن کو 7وکٹوں سے ہرا یا تھا۔ایونٹ کا فائنل آج اتوار کو شام 7:30بجے پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دیکھایا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More