2018 میں من پسند نتائج حاصل کرنے کیلئے ووٹنگ باکس تبدیل کیے گئے، شاہ اویس نورانی

ہم نیوز  |  Oct 18, 2020

کراچی: جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ شاہ اویس نورانی نے کہا ہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں من پسند نتائج حاصل کرنے کیلئے ووٹنگ باکس تبدیل کیےگئے۔

کراچی میں پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  پی ڈی ایم ورکرز اپنے بیلٹ باکسز کی خود حفاظت کریں. کراچی سے لے کر خیبر تک قوم جاگ چکی ہے. آنے والا سال الیکشن کا سال ہوگا۔

شاہ اویس نورانی نے کہا کہ  کل ایک صاحب نے منہ پر ہاتھ پھیرکر کہا کہ چھوڑوں گا نہیں۔ کہتے ہیں نوازشریف کولاؤں گا اور جیل میں ڈالوں گا۔ آپ نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کیا۔

اویس نورانی نے کہا کہ باغ جناح آج بھی یہ کہتا ہے کہ پاکستان زندہ باد ۔ گوجرانوالہ جلسے کے بعد سلیکٹڈ وزیراعظم پریشان ہیں۔ عمران خان نے ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔ قوم وزیراعظم عمران خان سے حساب لے گی۔ قوم چھوڑے گی نہیں، عمران خان سے حساب لے گی۔

مزید پڑھین: 

انہوں نے کہا کہ وفاق کراچی کے 13 ارب روپے ہڑپ کر گیا۔ خان صاحب اٹھ جاو مولانا آرہا ہے، ہر راستے پر تمہارا تعاقب کریں گے۔ عمرن خان نے کراچی سے جو ظلم کیا عوام معاف نہیں کرینگے۔

حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے بینر تلے کراچی میں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کررہی ہے جب کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر قائدین اسٹیج پر موجود ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More