کپل دیو دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل

سماء نیوز  |  Oct 23, 2020

بھارت کو پہلی بار ورلڈ کپ جتوانے والے سابق کپتان کپل دیو کو دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لیجنڈ کرکٹر کپل ديو کو جمعرات کی رات سے سينے ميں تکلیف کی شکايت محسوس ہورہی تھی، جس پر انہيں نئی دہلی کے اسپتال لايا گيا، جہاں ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی۔

بھارتی کرکٹر کی اہليہ کے مطابق کپل ديو کی طبيعت بہتر ہے اور انہيں چند دنوں ميں اسپتال سے ڈسچارج کرديا جائے گا۔

کپل ديو نے 1978ء ميں انٹرنيشنل کرکٹ ميں ڈيبيو کيا تھا، 131 ٹيسٹ اور 225 ون ڈے ميں انہوں نے بھارت کی نمائندگی کی، 1983ء ميں بھارت نے کپل ديو کی کپتانی میں پہلی بار ورلڈ کپ جیتا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More