سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر بھی بھارت کی باغی ہوگئیں

سماء نیوز  |  Oct 24, 2020

مقبوضہ کشمير کی سابق وزیراعلیٰ نے بھی انڈيا کیخلاف اعلان بغاوت کردیا، محبوبہ مفتی نے پريس کانفرنس ميں بھارت کا ترنگا ہٹوا ديا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے کون سا آئین کی پاسدادی کی ہے۔ روايت کے مطابق بھارتی ميڈيا نے محبوبہ مفتی پر الزامات لگانا شروع کردیئے۔

مقبوضہ کشمير ميں مظالم پر بھارت کی سابق وزيراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی اعلان بغاوت کردیا۔ سرینگر میں پریس کانفرنس کے دوران بھارتی جھنڈا ہٹوادیا، انہوں نے کہا کہ میرا جھنڈا تو کشمیر کا جھنڈا ہے، آپ نے کون سا آئین کی پاسداری کی ہے؟۔

سابق وزیراعلیٰ نے مودی سرکار کو کشمير پر ڈاکہ مارنے والا قرار ديا، ان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمير کا پرچم بحال ہونے تک بھارتی ترنگا بھی قبول نہيں۔

حسب سابق بھارتی ميڈيا ميں محبوبہ مفتی کو باغی اور ملک دشمن قرار ديا جارہا ہے۔

گزشتہ سال 5 اگست کے غير قانونی اقدام کے بعد سے تحريک آزادی مزيد زور پکڑ چکی ہے اور بھارت نواز سمجھے جانے والے سياستدان بھی مودی سرکار کے خلاف ہوچکے ہيں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More