سری نگرسے نصرت فتح کی گائیکی کی یاد تازہ کرتاوقارخان

سماء نیوز  |  Oct 26, 2020

تصویر: وقارخان/ انسٹاگرام

شہنشاہ قوالی نصرت فتح علی خان کی گائیکی کا ایک عالم دیوانہ ہے، وہ تو ہمارے درمیان موجود نہیں لیکن پوری دنيا ميں موجود مداح اُن کی ياديں تازہ کرتے ہی رہتے ہیں۔

سری نگر کے نوجوان گلوکاروقارخان کا معاملہ بھی کچھ ایسا ہی ہے جنہوں نے نصرت فتح سے متاثر ہو کر گلوکاری میں انہی کا انداز اپنایا۔

بذریعہ ویڈیو لنک سماء کے پروگرام ” نیا دن ” میں شریک وقارنے نصرت فتح سے اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کوسنے بغیرموسیقی کے چاہنے والے آگے نہیں بڑھ سکتے، انکا الگ ہی انداز ہے جس میں ایسی روحانی کشش ہے جسے نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

وقارنے شگفتہ انداز میں بتایا کہ میں چوتھی یا پانچویں کلاس میں تھا تو ان کے گانے سن کررو دیا کرتا تھا ۔ اب آپ سوچیں کہ ایک بچہ جس کا دل نہیں ٹوٹا تھا لیکن وہ پھر بھی روتا تھا تو ایک عام ااسان کی کیا حالت ہوتی ہوگی۔ خاں صاحب کی موسیقی میں ایک ایسا کنکشن ہے جو بیمثال ہے اور ہم سب کو جوڑتا ہے ، اسی وجہ سے میں نے انہیں سننا اور گانا شروع کیا، اورالحمداللہ لوگوں نے میرا انداز پسند بھی کیا۔

View this post on Instagram

Thank You for making it 200K🙏 Jaldi se ye video 11 frnds ko share krein ik hafte m achi khabar milygi warna 😂

A post shared by Waqar Khan (@im_waqarkhan) on Apr 7, 2020 at 6:40am PDT

لوگوں کی جانب سے ملنے والے رسپانس سے متعلق سوال پروقار نے جواب دیا کہ ہندی اردو بولنے والے تو ان کا کلام سجھتے ہیں لیکن انگریزی بولنے والے جو ان کے الفاظ نہیں سمجھسکتے وہ بھی سن کر جھوم اٹھتے ہیں، تو خان صاحب کا کلام ایسا ہے کہ جس محفل میں بھی گایا جائے لوگ اسے بہت اچھے طریقے سے سنتے ہیں۔

View this post on Instagram

Mein Lajpalan de | Sufi Kalam 💚 Link in bio

A post shared by Waqar Khan (@im_waqarkhan) on Jun 17, 2020 at 5:12am PDT

موسییق کے علاوہ وقار نے اپنی خوش خوراکی کا بھی ذکرکیا، ان کا کہناتھا کہ میری خواہش ہے کراچی جاکروہاں کا اسٹریٹ فوڈ کھاوں۔

انہوں نے بتایا کہ آزاد کشمیر میں بھی رشتے دار ہیں، اور بہت سے کزنز پاکستان میں بھی ہیں۔ خواہش ہے کہ ان سے ملاقات ہو، حالات بہترہوں تو ان کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھائیں۔وقارنے اچھے وقت کی امید ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ ایسا وقت بھی آئے گا جب ہم ساتھ مل کر بیٹھیں گے۔

پلوامہ کے رہائشی وقارنے جنت نظیروادی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے ہرموسم میں نیا رنگ ہے۔ یہ زمین پر جنت کا ٹکڑا ہے، جہاں جائیں آپ کو نئی خصوصیات ملیں گی۔ نوجوان گلوکار نے امید ظاہر کی کہ سیاستدانوں پرچھوڑا تو شاید ہی ہم کبھی ایک ہوپائیں، ہمارا کلچر ہی ہمیں جوڑسکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More