سعودی عرب : سونے کی قیمتیں میں کمی

نوائے وقت  |  Oct 30, 2020

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اتار چڑھاؤ کے دوران سعودی عرب میں سونے کی قیمتیں کم ہوگئیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں 29 اکتوبر کو سونے کے نرخ میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 226.3 ریال ہوگئی۔

جبکہ گزشتہ روز 21 قیراط ایک گرام سونا 198.1 ریال میں فروخت ہوا ہے۔سب سے زیادہ طلب 21 قیراط سونے کی ہی رہی۔ سعودی عرب میں 18 قیراط سونا ایک گرام 169.73 ریال جبکہ 14 قیراط ایک گرام سونا 132.1 ریال میں فروخت ہوا ہے۔

سعودی گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط والے 8 گرام سونے کے بسکٹ کی قیمت 1584.11 ریال رہی۔ جبکہ اسی مارکیٹ میں ایک اونس سونا 7038.75 ریال تک پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ 23 اکتوبر کو سعودی گولڈ مارکیٹوں میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، عالمی منڈی میں سونے کے بڑھتے ہوئے نرخوں کا اثر سعودی عرب کی مارکیٹوں پر بھی پڑا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More