ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ:سینئر بھارتی سفارتکار کی دفترخارجہ طلبی

جی این این  |  Oct 30, 2020

اسلام آباد: لائن آف کنٹرول(ایل او سی)پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر سینئر بھارتی سفارتکار کو دفترخارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول(ایل او سی)کی خلاف ورزی پر سینئر بھارتی سفارتکار کو دفترخارجہ طلب کیا گیا اور پاکستان نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر احتجاج کیا،بھارتی فوج نے نیزہ پیر اور رکھ چکری سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی اور بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون سمیت 2 شہری زخمی ہوئے،بھارتی فوج جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے، شہری آبادی کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کے خلاف ہے، بھارت اپنی فوج کو جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کا پابند بنائے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More