اسلام آباد: فرانسیسی سفارتخانے کی طرف مارچ کی کوشش، پولیس کی مظاہرین پر بھاری شیلنگ

اب تک  |  Oct 30, 2020

اسلام آباد: (30 اکتوبر 2020) تاجروں اور مذہبی جماعتوں نے فرانسیسی سفارتخانے کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے بھاری شیلنگ کر کے مظاہرین کو منتشر کردیا۔ مظاہرین نے پولیس پر جوابی پتھراؤ بھی کیا۔

اسلام آباد میں آبپارہ مارکیٹ کے قریب تاجر اور مذہبی جماعتوں کے کارکنان نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ آبپارہ سے مظاہرین نے مارچ کرتے ہوئے ڈپلومیٹک انکلیو میں فرانسیسی سفارتخانے جانے کی کوشش کی۔ پولیس نے سفارتخانے جانے والے راستے کو سرینا چوک پر کنٹینر لگا کر سیل کردیا۔ مظاہرین نے کنٹینر ہٹانے کی کوشش کی جہاں سے لڑائی کا آغاز ہوگیا۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ کی تو مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ شروع کردیا۔ پولیس نے مظاہرین کو مختلف راستوں سے گھیر کر بھاری شیلنگ کی جس پر مظاہرین آبپارہ کی طرف واپس جانے اور منتشر ہونے پر مجبور ہوگئے۔

مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں آدھے گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہیں۔ اس دوران قیدی وینز اور ایمبولینسز سرینا چوک کے قریب پہنچادی گئیں۔ تاہم جھڑپوں میں کسی گرفتاری یا کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More