کیا پاکستان میں تما م تعلیمی ادارے بند کیے جا رہے ہیں ؟ وفاقی وزیر تعلیم کا ہنگامی بیان ، کل کیا ہونے جا رہاہے ؟ جانیں 

روزنامہ اوصاف  |  Nov 22, 2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )کیا پاکستان میں تما م تعلیمی ادارے بند کیے جا رہے ہیں ؟ وفاقی وزیر تعلیم کا ہنگامی بیان ، کل کیا ہونے جا رہاہے ؟ جانیں ،،، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت پیر کو تمام اکائیوں کے اجلاس میں تجویز پیش کرے گی کہ سکول بند کر دیے جائیںگے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے بڑھتی اموات اور کیسز میں اضافے کے پیشِ نظر وفاقی حکومت پیر کو تمام اکائیوں کے اجلاس میں  تجویز پیش کرے گی کہ 25 نومبر سے اسکول بند کر دیے جائیں۔ شفقت محمود کا کہنا تھا کہ تجویز ہے کہ کیمپس کے بجائے گھر پر پڑھائی شروع کی جائے۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ اسکول آئیں، بچے آن لائن پڑھیں اور جہاں آن لائن کا بندوبست نہیں وہاں بچے ایک دن اسکول آکر ہوم ورک لے جایا کریں۔ گزشتہ 15 دنوں میں وینٹی لیٹرز پر کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ،اسد عمر خیال رہے کہ محکمہ تعلیم سندھ نے تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کی تجویز دینے کے ساتھ ساتھ موسم سرما میں بھی چھٹیاں نہ دینے کی تجویز پیش کی ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More