بشریٰ انصاری کی جانب سے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کو خراج عقیدت پیش

بول نیوز  |  Nov 22, 2020

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے وحید مراد کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ بشریٰ انصاری نے اس بار پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کے ساتھ اپنی ایک نایاب تصویر پوسٹ کی ہے۔

متعلقہ خبربشریٰ انصاری کے کالج کے دنوں کی تصویر انٹرنیٹ پر مقبول ہوگئی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی تصویر سوشل میڈیا...

کورونا کے باوجود شادی کی تقریب

کورونا وائرس کی اس خطرناک صورتحال کے باوجود بھی بھارت میں حال...

بشریٰ انصاری نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’یہ تصویر سال 1983ء کی ہے جب میں نے مسٹر وحید مراد اور میڈم فردوس کے ساتھ ایک شو کا انعقاد کیا تھا۔‘

انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصویر میں بشریٰ انصاری کے ہمراہ لیجنڈری اداکار وحید مراد اور میڈم فردوس کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

 جبکہ یہ تصویر کسی شو کی ہے جس کی بشریٰ انصاری میزبانی کرتی نظر آ رہی ہیں۔

اداکارہ کی اس پوسٹ کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

اس تصویر کے حوالے سے صارفین کا کہنا ہے کہ بشریٰ انصاری نے پاکستان کے تین لیجنڈز کو ایک تصویر میں دِکھا کر سب کوخوش کردیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر گائیکی کی ملکہ میڈم نور جہاں کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر پوسٹ کی تھی

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More