بالی ووڈ اداکارہ نورا فتیحی کی ایسی تصاویرسامنے آگئیں کہ دیکھنے والوں کے ہوش اڑ گئے

روزنامہ اوصاف  |  Nov 27, 2020

ممبئی (ویب ڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ نورا فتیحی سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ انسٹاگرام پر کافی سرگرم رہتی ہیں ۔ اپنے چاہنے والوں کے ساتھ اس سوشل پلیٹ فارم کے ذریعہ ہمیشہ جڑی رہتی ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ نورا کے انسٹاگرام پر فالوورس کی تعداد دو کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے ۔ نورا نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنے فالوورس کی تعداد دو کروڑ ہونے پر سبھی کا شکریہ ادا کیا ہے۔کئی سپرہٹ فلموں میں نورا کے ڈانس کا جلوہ ہم سب دیکھ چکے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ نورا کے چاہنے والے ان کے آنے والے پروجیکٹ کا بے صبری سے انتظار کرتے رہتے ہیں۔ان دنوں نورا اپنے ایک نئے گانے کی وجہ سے سرخیوں میں چھائی ہوئی ہیں ۔ گرو رندھاوا کا گانا ناچ میری رانی میں نورا نے زبردست ڈانس کیا ہے۔حال ہی میں نورا فتیحی نے اپنی کچھ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں ۔ ان میں سے ایک میں وہ لال رنگ کی باڈی کان ڈریس میں نظر آرہی ہیں
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More