پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کی جبری برطرفی پر پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سخت ردعمل کا اظہار کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے اسٹیل ملز ملازمین کی جبری برطرفی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کو ہٹاﺅ، ملازمین کو نہیں ۔The heartless government’s sacked 4500 workers of Pakistan Steel mills. PPP will return each & everyone back to work. The land of this historical industrial asset belongs to the people of Sindh, we will not let the PTI get away with this economic murder. Sack Imran not workers.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) November 28, 2020
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ سنگ دل حکومت نے اسٹیل ملز سے 4500 ملازمین کو برطرف کردیا،پیپلزپارٹی ہر ایک کو کام پر واپس لائے گی ۔بلاول بھٹو نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہناہے کہ اس تاریخی صنعتی اثاثے کی سرزمین سندھ کے عوام کی ہے ،ہم پی ٹی آئی کی حکومت کو معاشی قتل کرنے نہیں دیں گے ۔ -->