چھٹی کے دن خودکش حملہ ،بڑے پیمانے پرجانی نقصان کی اطلاعات،سیکورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرےمیں لے لیا،زخمی ہسپتال منتقل

روزنامہ اوصاف  |  Nov 29, 2020

غزنی(ویب ڈیسک ) افغانستان کے شہر غزنی میں خودکش حملے کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق افغان شہر غزنی میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک اور 16 زخمی  ہوگئے، واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔افغان میڈیا کے مطابق خودکش حملے میں صوبہ زابل کے کونسل سربراہ کے قافلے کو نشانا بنایا گیا، ابھی تک طالبان سمیت کسی بھی گروپ کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے تاہم پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More