پاکستان اور بھارت میں کروڑوں دلوں پر راج کرنےوالی اداکارہ کی شادی۔۔ نکاح کی تاریخ کا اعلان کر دیاگیا

روزنامہ اوصاف  |  Dec 03, 2020

ممبئ(نیوز ڈیسک)گوہر خان (Gauahar Khan) جلد ہی زید دربار (Zaid Darbar) کے ساتھ نکاح کرنے جارہی ہیں، جس کی اطلاع انہوں نے خود دی ہے۔ اداکارہ نے اپنے منگیتر کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں 25 دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں۔بگ باس-7 (Bigg Boss-7) کی ونر اور اداکارہ گوہر خان(Gauahar Khan) ان دنوں اپنی شادی کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ گزشتہ کافی دنوں سے ان کی شادی کو لے کر گزشتہ کافی دنوں سے چرچا ہے۔ اداکارہ نے خود اعلان کیا تھا کہ وہ جلد ہی اسماعیل دربار (Ismail Darbar) کے بیٹے زید دربار (Zaid Darbar) کے ساتھ شادی کرنے والی ہیں اور اب انہوں نے اپنے نکاح کی تاریخ کا بھی اعلان کردیا ہے۔ گوہر خان نے زید دربار کے ساتھ ایک پیاری سی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ کس تاریخ کو زید دربار کے ساتھ نکاح کریں گی
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More