پاکستان میں کورونا سے آج مزید 57 افراد جان کی بازی ہار گئے

بول نیوز  |  Dec 04, 2020

پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 57 افراد جان کی بازی ہار گئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 8232 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 408919 ہے۔

تفصیلات کےمطابق آج سندھ میں کورونا سے 15، پنجاب میں کورونا سے 25، خیبرپختونخوا میں کورونا سے 11 ،5  آزاد کشمیر میں کورونا سے 1 جبکہ اسلام آباد افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 8232 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے جاں بحق مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 2983 ، بلوچستان میں 169 ، خیبرپختونخوا میں 1389، آزاد کشمیر میں 174 ،اسلام آباد میں 329، گلگت بلتستان میں 97، پنجاب میں 3091 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل محکمہ صحت سندھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس سے آج 15 مریض دم توڑ گیا، جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 2983 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے آج مزید 3253 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ میں 1615، اسلام آباد میں 417، پنجاب میں 727 ، بلوچستان میں 65، جبکہ آزاد کشمیر میں 84 وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 408919 تک پہنچ گئی ہے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More