لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بے گھر افراد کو چھت فراہم کرنا اورسہولتیں دینا حکومت پنجاب کا عزم ہے۔
ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب صحافیوں سے کیے گئے تمام وعدے پورے کرے گی۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لاہور پریس کلب کو گزشتہ سال ایک کروڑ روپے کی گرانٹ دی گئی۔ ان کا کہنا تھ اکہ صحافیوں کے مسائل کا حل پنجاب حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے کہا کہ حکومتی پالیسی کا محورصحافتی برادری کی مشکلات کا ازالہ کرنا ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے صحافتی برادری کے امور پر بات چیت بھی ہوئی ہے۔