شاہد آفریدی کو خاتون کی جانب سے نہ پہچانے جانے کی ویڈیو وائرل ہونے کا معاملہ، بوم بوم نے ایک اور ’چھکا‘ لگا دیا

روزنامہ اوصاف  |  Jan 13, 2021

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان اور جارح مزاج آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے نوجوان معروف شخصیات کو ہر ایک کے ساتھ عاجزی سے پیش آنے کا مشورہ دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک خاتون جو ائیرپورٹ پر موجود تھی، شاہد آفریدی کو آواز دے کر کہتی ہیں کہ ’اے بھائی ادھر آؤ، ادھر آؤ بیٹا۔‘ شاہد آفریدی بھیڑ میں سے گزر کر خاتون تک پہنچتے ہیں تو خاتون کہتی ہیں کہ ’یہ لڑکیاںپاکستانی اداکارہ زرنش خان خواتین سےکیوں ناراض ہیں؟بول رہی ہیں کہ تم شاہد آفریدی ہو؟‘ شاہد آفریدی کے ہاں کہنے پر خاتون فوراً ہی کہتی ہیں کہ ’چلو تصویریں لے لو‘ اور پھر شاہد آفریدی تصویروں میں مشغول ہو جاتے ہیں۔اس ویڈیو میں شاہد آفریدی کے محبت بھرے روئیے کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر شہرت رکھنے کے باوجود بھی شاہد آفریدی میں غرور اور تکبر نہیں۔ شاہد آفریدی نے اس حوالے سے کہا کہ ’ہمیں اپنے روئیے اور لہجے میں ہمیشہ شائستگی رکھنیچاہیے کیونکہ یہ کامیابی کی کنجی ہے۔ شائقین ہمیں پیار کا احساس دلاتے ہیں، جسے دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے۔ نوجوانوں کو میرا مشورہ ہے کہ ہمہ وقت عاجز رہیں اور اپنے سٹارڈم یعنی شہرت کو راستہ میں نہ آنے دیں۔ یہ ٹھیک ہے کہ اگر کوئی آپ کو پہچانتا نہیں ہے لیکن اس کے باوجود بھی آپ سب کے ساتھ عاجزی اور خوش اخلاقی کا رویہ اختیار کریں۔‘
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More