مجھے نکالنے کی اصل وجہ کارکردگی نہیں ہے، محمد عامر کا دعویٰ

ہم نیوز  |  Jan 14, 2021

اسلام آباد: عالمی کرکٹ سے از خود ریٹائرمنٹ لینے والے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے نکالنے کی اصل وجہ کارکردگی نہیں ہے۔

ہم نیوز کے مطابق دنیائے کرکٹ میں اپنی تیز باؤلنگ سے مخالف بلے بازوں پہ دھاک بٹھانے والے باؤلر محمد عامر نے کہا کہ دونوں کوچز میڈیا پر آکر کچھ اور بولتے ہیں لیکن ان کا دل کچھ اور کہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیزیں اب کافی آگے نکل گئی ہیں اورمیں موجودہ مینجمنٹ کے ساتھ نہیں کھیل سکتا ہوں۔

ہم نیوز کے مطابق محمد عامر نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ میں نہیں کہتا ہوں کہ پی سی بی ان کوچز کو نکال دے۔ انہوں نے کہا کہ وقار یونس لیجنڈ اور مصباح الحق بہترین کپتان رہے ہیں۔

عالمی شہرت یافتہ باؤلر محمد عامرنے کہا کہ کوچز کو کھلاڑیوں کو ہینڈل کرنا آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے صرف ان کے مائنڈ سیٹ سے مسئلہ ہے۔

انضام الحق نے محمد عامر کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو غلط قرار دے دیا

ہم نیوز کے مطابق عالمی کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کرنے والے محمد عامر نے کہا کہ ان لوگوں کے مائنڈ سیت کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیل سکتا ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More