پاک فوج دنیا کی طاقتور ٹاپ 10 افواج میں شامل

ہم نیوز  |  Jan 17, 2021

گلوبل فائر پاور نے دنیا کی طاقتور افواج کی 2021 کی رینکنگ جاری کر دی ہے۔ رینکنگ میں پاک فوج دنیا کی طاقتور ٹاپ 10 افواج میں شامل ہے۔

گلوبل فائر پاور کی رینکنگ کے مطابق  پاک فوج کا دسواں نمبر ہے جب کہ اس سے پہلے  پاک فوج کی رینکنگ پندرہ نمبر پر تھی۔

رینکنگ کی بنیاد پچاس سے زائد فیکٹرز کو مد نظر رکھ کر کی جاتی ہے، ان فیکٹرز میں ملٹری حجم سے لے کر ملک کی فنانشل پوزیشن، جغرافیائی حیثیت جیسے عوامل شامل ہیں۔

فوجی لحاظ سے طاقتور ممالک میں امریکہ پہلے، روس دوسرے، چین تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ رینکنگ میں بھارت بدستور چوتھے، جاپان پانچویں نمبر پر ہے۔

دنیا کی پہلی پندرہ فوجی طاقتوں میں پاکستان کے علاوہ کسی کی رینکنگ میں کوئی ترقی نہیں ہوئی ہے۔

گلوبل فائر پاور کی رینکنگ کے مطابق گزشتہ سالوں میں صرف پاکستان کی فوجی طاقت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More