ڈالر کی قیمت ایک با رپھر بڑھنا شروع ہو گئی

روزنامہ اوصاف  |  Jan 19, 2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈالر کی قیمت پھر بڑھنا شروع ہو گئی ہے۔ انٹربینک میں ڈالر نے روپے کو پیچھے چھوڑ دیاہے۔ ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں آج ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔ انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 8 پیسے اضافے سے 160 روپے 60 پیسے ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہو کر 160 روپے 70 پیسے کا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آخر میں ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آرہی تھی لیکن نیا سال آتے ہی ڈالر کی قیمت میںایک پھر اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More