پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام اراکین کے کرونا ٹیسٹ منفی

سماء نیوز  |  Jan 20, 2021

پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام اراکین کا کرونا ٹیسٹ منفی آگیا۔ جنوبی افریقا کیخلاف پہلا ٹیسٹ 26 جنوری سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے گزشتہ روز لاہور سے کراچی پہنچتے ہی ہوٹل میں کی کرونا ٹیسٹنگ کی گئی تھی، آج (بدھ کو) قومی ٹیم کے اسکواڈ، مینجمنٹ اور اہل خانہ سمیت تمام افراد کی رپورٹس منفی آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام اراکین کے کرونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد اسکواڈ کو کراچی میں پریکٹس کی اجازت بھی مل گئی ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 26 جنوری سے شروع ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 4 فروری سے کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم 13 سال بعد کوانٹن ڈی کوک کی قیادت میں 16 جنوری کو کراچی پہنچی تھی، میزبان ٹیم 2 ٹیسٹ میچز اور 3 ٹی 20 پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More