سپریم کورٹ: حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت خارج

روزنامہ اوصاف  |  Jan 22, 2021

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)سپریم کورٹ میں حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت خارج کردی گئی،عدالت نے درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی۔نجی ٹی وی کے مطابق حمزہ شہباز نے منی لانڈرنگ کیس میں درخواست ضمانت دائر کی تھی ،سپریم کورٹ میں حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر گزشتہ سماعت کے دوران جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیئے کہ کیس میں شرمناک حقائق سامنے آئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی تھی۔تاہم جمعہ کو عدالت نے درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More