ان ہاوس تبدیلی، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ، پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب

روزنامہ اوصاف  |  Jan 24, 2021

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) ان ہاوس تبدیلی، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ، پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب، اجلاس میں پاکستان مسلم ن کی نائب صدرمریم نواز بھی شریک ہونگیں ۔ اجلاس میں پی ڈی ایم تحریک پر اراکین کو اعتماد میں لینےپر بات چیت ہوگی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل  پارلیمنٹ ہاوس میں دن تین بجے طلب کرلیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کریں گی ۔پارٹی کی مشترکہ پارلیمانی اجلاس میں پی ڈی ایم تحریک پر اراکین کو اعتماد میں لیاجائے گاجبکہان ہاوس تبدیلی اور تحریک عدم اعتماد پر بھی بات چیت ہوگی۔ زرائع نے بتایا کہ اجلاس میں پی ڈی ایم کے لانگ مارچ اور پارلیمنٹ سے استعفوں سے متعلق امور پر بھی رائے لی جائے گی۔ زرائع نے یہ بھی بتایا کہ مریم نوازاراکین سینیٹ اور قومی اسمبلی سے سینیٹ الیکشن پر رائے بھی لیں گی
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More